میرے لئے میرا ہندوستان اچھا ہے - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2009-12-16

میرے لئے میرا ہندوستان اچھا ہے

زبان میٹھی ہے میرا بیان اچھا ہے
بس اس لئے میرا خاندان اچھا ہے
چھتیں ٹپکتی ہیں لیکن خلوص تو ہے یہاں
ترےمحل سے یہ کچا مکان اچھا ہے
یہ جانور ہے جو غیبت کبھی نہیں کرتا
زبان والوں سے یہ بے زبان اچھا ہے
محبتوں سے بھرے ایک دل میں رہتے ہیں
زمانے بھر سے ہمارا مکان اچھا ہے
حکومتوں سے نہیں چا ہئے ہمیں اعزاز
جو مسجدوں سے ملا وہ نشان اچھا ہے
ابھی ہے باقی بزرگوں کا احترام یہاں
مرے لئے مرا ہندوستان اچھا ہے

جوہر کانپوری

1 تبصرہ: