چندا کو ڈھونڈنے سبھی تارے نکل پڑے - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2014-05-14

چندا کو ڈھونڈنے سبھی تارے نکل پڑے

بچو،
ایک سمئے(وقت) کی بات سنو، اندھیاری تھی رات سنو ، دیپک (چراغ)چوری ہوگیا ، چاند کہیں پر کھو گیا
پھر کیا ہوا؟



چندا کو ڈھونڈنے سبھی تارے نکل پڑے
گلیوں میں وہ نصیب کے مارے نکل پڑے
چندا کو ڈھونڈنے سبھی تارے نکل پڑے
گلیوں میں وہ نصیب کے مارے نکل پڑے

ان کی نظر کا جس نے نظارہ چرا لیا
ان کے دلوں کا جس نے سہارا چرا لیا
اس چور کی تلاش میں سارے نکل پڑے

غم کی اندھیری رات میں جلنا پڑا انھیں
پھولوں کے بدلے کانٹوں پہ چلنا پڑا انھیں
دھرتی پہ جب گگن کے دلارے نکل پڑے

چندا کو ڈھونڈنے سبھی تارے نکل پڑے
گلیوں میں وہ نصیب کے مارے نکل پڑے

ان کی پکار سن کے یہ دل ڈگمگا گیا
ہم کو بھی کوئی بچھڑا ہوا یاد آ گیا
بھر آئی آنکھ آنسو ہمارے نکل پڑے

چندا کو ڈھونڈنے سبھی تارے نکل پڑے
گلیوں میں وہ نصیب کے مارے نکل پڑے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں