ہندوستان کی مدر ٹریسا - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2009-01-22

ہندوستان کی مدر ٹریسا


مدر ٹریسا کی پیدائش 27۔اگست 1910ء کو یوگوسلاویہ میں ہوئی۔
مدر ٹریسا کے والدین البانیہ کے رہنے والے تھے۔
مدر ٹریسا نومبر 1928ء میں کلکتہ آئیں اور اپنی باقی زندگی یہیں گزار دی۔
مدر ٹریسا ، کلکتہ کے سینٹ میری اسکول میں جغرافیہ کی ٹیچر رہیں اور یہیں سے اپنی سماجی خدمت کا آغاز کیا۔
مدر ٹریسا نے جب " مشنریز آف چیریٹی " قائم کیا تو ان کی جیب میں صرف پانچ روپے تھے۔ آج اس ادارے کے ٹرسٹ میں ایک سو کروڑ روپے جمع ہیں اور سو سے زیادہ ممالک میں اس ادارے کی شاخیں کام کر رہی ہیں۔

مدر ٹریسا کو 1979ء میں انسانی خدمت کے صلے میں نوبل انعام دیا گیا۔
مدر ٹریسا کو 1980ء میں بھارت کے سب سے اعلیٰ اعزاز "بھارت رتن" سے نوازا گیا۔
مدر ٹریسا کا انتقال 5۔ستمبر 1997ء کو ہوا۔

مگر افسوس کہ عالمِ انسانیت کی اس مشہور چارہ گر خاتون کو دینِ حق قبول کرنے کی توفیق نہ ہو سکی !!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں