12 سالہ سعودی بچی جودی لؤی خاشقجی ،ٹیلی ویژن پرغزہ میں بچوں کی ہلاکت کے خوف ناک مناظر دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور اس نے ای میل کے ذریعہ امریکہ کے نئے صدر بارک اوباما کو اپنا پیغام ارسال کیا جس میں اس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے بچوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے ۔ جو بچے زخمی ہو گئے ہیں ان کا اچھے اسپتالوں میں میں علاج کرایا جائے ۔ اس نے اپنے پیغام میں کہا کہ :
جناب ! آپ اس وقت دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ کے صدر ہیں ۔ آپ کو پوری دنیا میں قدرواحترم کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ آپ بھی باپ ہیں اورآپکی بھی دو بچیاں ہیں جو ہماری عمر کی ہیں ۔ چند روز قبل اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی ہلاک ہوگئے جبکہ بے شمار افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں موت وحیات کی کشمکش میں ہیں ۔ لاکھوں افراد کے مکانات منہدم کر دئے گئے ہیں اور وہاں کے مکین کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں سیکڑوں بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں جن کے خوف ناک مناظرٹیلیویژن کی اسکرینوں پر پوری دنیا کے لوگوں نے دیکھے۔ یہ مناظر اس قدر خوفناک ہیں کہ لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور دل دہل کر رہ گئے۔
میں نے اپنی چھوٹی سی زندگی میں اس سے پہلے ایسے خوفناک مناظر نہیں دیکھے تھے جن میں بیشتر باپ اپنی گود میں ننھے منے بچوں کی لاشیں لئے کھڑے تھے۔
میں آپ سے بصد ادب و احترام درخواست کرتی ہوں کہ آپ ایسے اقدامات کریں کہ اسرائیل دوبارہ ایسی غلطی کا ارتکاب نہ کر سکے اور جو بچے زخمی ہو گئے ہیں انہیں اسپتالوں میں معیاری خدمات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مستقبل میں دوسروں کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوں۔
مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ آپ بھی بچوں کے باپ ہیں اور بچوں کے درد و غم کو اچھی طرح محسوس کر سکتے ہیں۔ اس لئے امید ہے کہ آپ میری باتوں پر خصوصی توجہ دیں گے اور غزہ کے زخمی بچوں کا پورا خیال رکھیں گے۔
آپ کی خیرخواہ
جودی لؤی خاشقجی (ابھا)۔
بشکریہ: اردو نیوز
2009-01-24
سعودی بچی کا پیغام - بارک اوباما کے نام
Tags
# society-culture
About عندلیب
society-culture
موضوعات:
society-culture
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
عندلیب
حیدرآباد ، انڈیا سے ۔۔۔ میرا مطالعہ ، میرے خیالات ۔۔۔
حیدرآباد ، انڈیا سے ۔۔۔ میرا مطالعہ ، میرے خیالات ۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں