ضمیر - بچوں کی نظم از مرتضی ساحل تسلیمی - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2020-08-23

ضمیر - بچوں کی نظم از مرتضی ساحل تسلیمی


مرتضی ساحل تسلیمی
بچوں کے ادب کے مشہور شاعر اور ادیب رہے ہیں۔
ان کی نظموں کے موضوعات آٹھ سے دس سال کی عمر کے بچوں کے لیے قابلِ فہم ہوتے ہیں۔ یہ نظمیں بچوں کو فوری اپنی طرف متوجہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی گرفت میں لے لیتی ہیں۔

ان کی نظمیں رواں دواں اور مترنم ہوتی ہیں۔ ان نظموں سے بچوں کے پڑھنے کا ذوق، شوق اور مطالعے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
ان کی نظمیں بےمعنی اور وقت گزاری پر مبنی نہیں ہوتیں۔ وہ اپنی نظموں کے ذریعے بچوں کو دین و اخلاق کی طرف متوجہ کراتے ہیں اور انہیں ایک اچھا انسان اور اللہ کا محبوب بندہ بنانے کی ترغیب دلاتے ہیں۔

مرتضی ساحل تسلیمی کا تعلق رامپور سے تھا اور اسی جمعہ کو 67 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے۔ ان کے انتقال سے بچوں کے ادب میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

ہماری کوششیں ہونی چاہیے کہ نئی نسل کو ان کے کلام اور ان کی کہانیوں سے واقف کرایا جائے۔
اسی ضمن میں مرتضی ساحل تسلیمی کی ایک دلچسپ اور مفید نظم بعنوان "ضمیر" بچوں ہی کی آواز میں پیش ہے۔
سماعت فرمائیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں