شوہر اور بیوی کا تعلق - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2009-12-03

شوہر اور بیوی کا تعلق

شوہر اور بیوی کا تعلق بھی کس قدر عجیب تعلق ہوتا ہے -- کہ ہزار نفرتوں اور ناچاقیوں کے باوجود شوہر اور بیوی کا رشتہ اپنی جگہ ویسے کا ویسا رہتا ہے۔ کس قدر سنگین لڑائی ہو چکی ہو ، کیسی بھی قسمیں کھائی جا چکی ہوں، ایک دوسرے کی صورت نہ دیکھنے کا عہد کر لیا ہو، تو پھر بھی اندر ہی اندر ایک انجانا سا ، غیر محسوس سا، مگر مضبوط سا تعلق اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔ کہیں بھی چلے جاؤ، شمع کی مانند یہ تعلق روشن رہتا ہے۔ منہ موڑ لو تو بھی روشنی کی لکیر کہیں نہ کہیں سے در آتی ہے۔ بے نیاز بننے کی کوشش کرو تو بھی بنا نہیں جاتا۔ اس تعلق کو بوجھ سمجھ کر توڑنا چاہو ، تو ، کبھی بچے راہ میں آ جاتے ہیں تو کبھی وہ میٹھا میٹھا درد جو ایک دوسرے کے نام سے دل کے نہاں خانے میں ہوتا رہتا ہے۔!


بشریٰ رحمٰن کے افسانے سے اقتباس

2 تبصرے:

  1. جی اور کبھی کبھی تو نوبت یہاں تک آ جاتی ہے۔

    نہ ہم کسی سے بولتے ہیں نہ کوئی ہمیں بلائے
    ہم کھانا لگا دیا ہے جسے کھانا ہے آ کر کھائے

    نہ ہم کسی سے بولتے ہیں نہ کوئی ہمیں بلائے
    ہم کھانا کھا چکے جسے برتن لے جانا ہے لے جائے

    نہ ہم کسی سے بولتے ہیں نہ کوئی ہمیں بلائے
    ہم نے بستر لگا دیا ہے جسے سونا ہے سو جائے

    نہ ہم کسی سے بولتے ہیں نہ کوئی ہمیں بلائے
    آج بہت تھکے ہیں جسے پیر دبانا ہے آ کر دبائے

    و علیٰ ہٰذا القیاس۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. Filhaar main is mazmoon ko samajhne se Qaasir hon ..shayed shaadi ke baad isko samajhne ke Qaabil hojaaon ..

    جواب دیںحذف کریں