ترئی کے چھلکوں کی چٹنی - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2010-02-04

ترئی کے چھلکوں کی چٹنی

آپ ترئی کے چھلکوں کا کیا کرتے ہیں ۔۔۔؟

اکثر لوگ انہیں پھینک دیا کرتے ہیں لیکن ایک مرتبہ ہماری ایک پڑوسن نے بتایا کہ ترئی کے چھلکوں کو بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
ترکیب حاصل کرنے کے بعد جب میں نے اپنے گھر والوں کو یہ چٹنی بنا کر کھلائی تو، کوئی پہچان ہی نہیں پایا کہ یہ چٹنی ترئی کے چھلکوں سے بنائی گئی ہے۔ کھانے کے بعد جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ ترئی کے چھلکوں سے بنائی گئی ہے تو سب نے حیرت سے یہی کہا کہ :
ترئی کے چھلکوں سے بھی فائدہ اٹھایا جاتا ہے؟
میں نے کہا کہ : یہ تو میری بنگالی پڑوسن کی مہربانی ہے ۔

بہرحال ، آج آب سب کے ساتھ اس چٹنی کے بنانے کا آسان طریقہ شیئر کر رہی ہوں۔

اجزاء :
ترئی کے چھلکے
لہسن : جوئے 7 سے 8 عدد
ہری مرچ : حسب ذائقہ
ہرا دھنیہ : تھوڑا سا
نمک : حسب ذائقہ
سفید زیرہ : تھوڑا سا
سوکھی لال مرچ : دوعدد آدھی آدھی کر لیں
املی بکی ہوئی : تھوڑی سی دھو کر تھوڑی دیر کے لئے پانی میں بھگو دیں
تیل : بگھار کے لئے

ترکیب :
ترئی کے چھلکوں کو اچھی طرح دھونے کے بعد پین فرائی میں فرائی کر لیں
لہسن کو بھی ساتھ میں فرائی کریں پھر فرائی کئے ہوئے چھلکے ، لہسن ، نمک ، املی ، ہرا دھنیہ ، ہری مرچ ، مکسر میں ڈال کر باریک کر لیں اب اس مکسچر کو کسی برتن میں نکال کر سفید زیرے اور سوکھی ہوئی لال مرچ سے بگھار دیں ۔

لیجئے ترئی کے چھلکوں کی مزیدار چٹنی تیار ہے ۔

3 تبصرے:

  1. یہ ترئی کیا ہوتی ہے۔؟ آم کے بچے کو کہتے ہیں کیا؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. آپی اب بتابھی دیجیے کہ یہ ترئی ہے کیا؟ تاکہ سعود بھیا کی مڑپلاو کے ساتھ نوش کی جاسکے

    جواب دیںحذف کریں
  3. السلام علیکم

    اچھی عندلیب بہنا بہت اچھا بلاگ ہے آپ کا ماشاءاللہ
    میں بھی ترئی کےچھلکوں باریک باریک کاٹ کر فرئی کرتی ہوں اور پھر ایک پیپر پر نکل کر اوپر نمک لال مرچ چھڑکتی ہوں
    اب کی بار آپ کی طرح چٹنی بنا کر دیکھونگی ۔۔۔

    Ridge gourd/Luffakoty oiNترئی کو انگلش میں

    جواب دیںحذف کریں