مرغی چاول - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2011-03-03

مرغی چاول

مرغی

چکن : 4 ٹکڑے کر لیں
نمک: حسب ذائقہ
ادرک لہسن پیسٹ: 1 بڑا چمچہ
ہلدی پاؤڈر : 1/2 چمچہ
لال مرچ پاؤڈر : حسب ذائقہ
کالی مرچ: 2 چٹکی
لیموں : 2 عدد رس نکال لیں
مایونیز : 1 بڑا چمچہ
چکن مسالہ : 1/2 چائے کا چمچہ
گرم مسالہ پاؤڈر: حسب ذائقہ
تیل: 1 بڑا چمچہ

ترکیب

مرغ کو دھو کر ، لیموں کے رس میں نمک ،لال مرچ ، ادرک لہسن پیسٹ ، ہلدی پاؤڈر ، کالی مرچ پاؤڈر ، چکن مسالہ ، گرم مسالہ پاؤڈر اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں پھر اس پیسٹ کو چکن پر لگائیں ، اب چکن کو کسی بڑے برتن میں رکھیں اور اوپر سے میونیز اور تیل ڈال کر 5 منٹ تیزآنچ پر پھر دھیمی آنچ پر پکنے کے لئے چھوڑ دیں، جب گوشت ایک طرف سرخ ہوجائیں تو چمچ سے احتیاط کے ساتھ دوسری طرف پلٹا کر سرخ کر لیں۔مرغ تیار ہے۔

چاول
چاول: 1/2 کیلو
ہری مرچ : 3 سے 4 عدد
کاجو: 5 عدد
بادام : 5 عدد
چرونجی: ایک چھوٹا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
ہرا دھنیہ: تھوڑا سا
گرم مسالہ : لونگ، الائچی ، دارچینی ، کباب چینی : حسب ضرورت
پیاز :1 عدد (کاٹ لیں)
لہسن: 1 ڈلی چھیل لیں
تیل: 1 کپ

ترکیب
ہری مرچ، کاجو ، بادام ، چرونجی، نمک ، ہرا دھنیہ ، گرم مسالہ، لہسن اور پیاز مکسر میں تھوڑا پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں ، اب کسی برتن میں تیل گرم کرکے اس پیسٹ کو اچھی طرح بھون لیں۔
پھر چاول ابال کر پانی اور چاول کو الگ کر لیں ، اب اس پیسٹ کو چاول میں اچھی طرح ملا کر چاول دم دیں۔
چاول دم ہونے کے بعد سرونگ ڈش میں پہلے چاول نکال لیں ، پھر اوپر چکن رکھ کر چاہیں تو ڈش پر فوئل لگا کر 5 منٹ کے لئے اوون میں رکھ دیں پھر اس گرما گرم ڈش کو ٹماٹر کی کچی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

2 تبصرے:

  1. خاتون۔ آپ کے تمام احکامات پر عمل درآمد ہو گیا ہے۔ اب صرف اس قدر واضح کر دیجیے کہ سرو کسے کروں؟

    جواب دیںحذف کریں