کچھ میٹھا ہو جائے - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2014-03-13

کچھ میٹھا ہو جائے

بالوشاہی
ایک عرصے بعد اپنا بلاگ  اپڈیٹ کر رہی ہوں ۔ سوچا کیوں نہ شروعات میٹھے سے کی جائے ۔ لیجئے "بالو شاہی" بنانے کی ترکیب حاضر ہے

اجزاء
میدہ ۔۔ 2 کپ

دہی ۔۔1/2 کپ

گھی ۔۔ 1/2 کپ

شکر ۔۔ 1 کپ

بیکنگ پاؤڈر۔۔۔ 1/4 چمچ

تیل تلنے کے لیے

الائچی ۔ حسب ذائقہ

پیستہ : سجاوٹ کے لیے

ترکیب :

میدے میں گھی ، دہی بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔ اب میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر انگوٹھے کی مدد سے ان پٰیڑوں میں سوراخ بنالیں ،پھر شکر میں حسب ضروت پانی ، الائچی ڈال کر دو تار کی چاشنی بناکر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔

اب ان پیڑوں کو تیل یا گھی میں ڈیپ فرائی کریں جب سنہری مائل ہوجائیں تو نکال لیں اور تھوڑی دیر کے لیے چاشنی میں ڈال کر رکھدیں جب پیڑے چاشنی کو جذب کرلیں تب انھیں شیرے سے نکال کر کٹے ہوئے پستے سے سجا کر سرو کریں ۔








1 تبصرہ: