حیدرآباددکن
احمدعلی برقی آعظمی
حیدرآباد ہے سر چشمہء تہذیبِ دکن
جس کی عظمت کے نشاں اس کے ہیں ابنائے وطن
ضوفگن اس میں تھے ہر دور میں حکمت کے چراغ
ہے یہ تہذیب وتمدن کا تروتازہ چمن
چار مینار ہی اس کی نہیں عظمت کا نشاں
قابل دید ہیں اس کے سبھی آثار کہن
میوزیم اس کا ہے اقصائے جہاں میں مشہور
ہے جو تہذیب و ثقافت کا ہماری درپن
بہمنی اور قطب شاہی زمانے سے یہاں
علم و عرفان کی ہے شمع فروزاں روشن
زیبِ تاریخ ہیں اسمائے گرامی جن کے
ہے یہ صدیوں سے مشاہیر ادب کا مدفن
مجتبیٰ ، مغنی ومخدوم کے افکار سے ہے
نام اس شہر کا دنیائے ادب میں روشن
تھا یہ ہر دور میں گہوارہء اردو برقی
ضوفگن آج بھی اس شہر میں ہے شمع سخن
2014-05-04
Tags
# hyderabad

About عندلیب
عندلیب
حیدرآباد ، انڈیا سے ۔۔۔ میرا مطالعہ ، میرے خیالات ۔۔۔
موضوعات:
hyderabad
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں