بیسن - حیدرآبادی ناشتے کی ایک مزیدار ڈش - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2019-04-21

بیسن - حیدرآبادی ناشتے کی ایک مزیدار ڈش

baysan hyderabadi dish

دکن میں کئی طریقوں سے چنے کے بیسن کے مختلف پکوان بناتے ہیں لوگ۔ بیسن کے ایک پکوان کی ریسیپی پیش ہے۔

بیسن (چنے کا آٹا) میں حسب ذیل اشیا مکس کر لیں:
  • نمک
  • لال مرچ
  • ہلدی
  • ادرک لہسن پیسٹ
  • ترشی ہوئی پیاز
  • لہسن کے چند جوئے
پھر اس میں ہری مرچ، ہرا دھنیہ،کریا پات اور پانی ڈال کر گھول تیار کر لیں۔

کسی برتن میں گھی گرم کرکے اس میں رائی، زیرہ اور سوکھی لال مرچ ڈال کر بگھار تیار کرلیں اب اس میں بیسن کا گھول ڈال کر اچھی طرح چمچہ ہلاتے جائیں ورنہ گٹلیاں بننے کا اندیشہ رہتا ہے۔
اس گھول کو تب تک بھونا جائے جب تک کہ کچے مسالے کی بو ختم نہ ہو جائے۔

اس کے بعد گرما گرم بیسن کو کسی برتن میں نکالیں اور اس پر دیسی گھی، ہرا دھنیہ، ہری مرچ ڈال کر سرو کریں۔
جوار کی روٹی کے ساتھ بیسن کا ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ گرما گرم پراٹھے کے ساتھ بھی خوب ذائقہ دیتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں