ہندوستانی الکشن 2009 - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2009-04-17

ہندوستانی الکشن 2009

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان کا پارلیمانی الکشن (2009) پانچ مرحلوں میں کل 16-اپریل سے شروع ہو چکا ہے۔
ہندوستان کے 543 پارلیمانی حلقوں کے لئے رائے دہی کا انعقاد ہو رہا ہے جو 16-اپریل ، 22-23 اپریل ، 30-اپریل ، 7-مئی اور 13-مئی کو منعقد ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تین ریاستوں کے اسمبلی الکشن بھی ہو رہے ہیں جن میں آندھرا پردیش (حیدرآباد) ، اوڑیسہ (بھوبانیشور) ، سکم (گینگٹوک) شامل ہیں۔

پندرہویں لوک سبھا کے لئے تین اتحادی جماعتوں میں مقابلہ ہے :
بی۔جےـبی اتحاد (شیو سینا ، جنتا دل ، لوک دل ، اکالی دل وغیرہ)
کانگریس اتحاد (ڈی۔ایم۔کے ، این۔سی۔پی ، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، مجلس، مسلم لیگ ، ترنمول کانگریس)
تیسرا محاذ (بیجو جنتا دل ، دونوں کمیونسٹ پارٹیاں، تلگودیشم، تلنگانہ راشٹریہ سمیتی، سیکولر جنتا دل، انا۔ڈی۔ایم۔کے وغیرہ)

کل 16-اپریل کو لوک سبھا کے 124 حلقوں کے لئے ووٹنگ ہو چکی اور مختلف نیوز ایجنسیوں کے مطابق اندازاً 60 فیصد رائے دہندوں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
1715 امیدواروں کی قسمت الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہو چکی ہے۔

نتائج کے لئے 16-مئی کا انتظار کرنا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں