مچھلی فرائی - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2019-01-27

مچھلی فرائی

fish fry
"پکوان" ایک ایسا بےضرر ٹاپک ہے جس پر کھل کر گفتگو ہو سکتی ہے۔
آج لنچ پر مچھلی بنائی گئی اور ساتھ میں لیموں اور زیتوں کا تیل ڈال کر سلاد۔
مچھلی کو فرائی کیا گیا تھا۔ جس میں اضافی جز کے بطور کارن میل (مکئی کا آٹا) کا استعمال ہوا۔ (سعودی عرب قیام کے دوران اکثر سوڈانیوں کو دیکھا تھا کہ وہ مچھلی کو مکئی کے آٹے کے ساتھ فرائی کرتے ہیں)۔

حسب ذیل اجزاء کے ساتھ مچھلی فرائی کی گئی:
  • دو چٹکی اجوائن
  • نمک
  • مرچ
  • کالی مرچ
  • گرم مسالہ پاؤڈر
  • دھنیا زیرہ پاؤڈر
  • ہلدی پاؤڈر
  • چلی فلیکس
  • ادرک لہسن پیسٹ
  • لیموں کا رس

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں