ڈبل روٹی کا ایک منفرد ذائقے والا میٹھا - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2019-01-28

ڈبل روٹی کا ایک منفرد ذائقے والا میٹھا

bread meetha

حیدرآبادی ڈبل کا میٹھا یا شاہی ٹکڑے ، ڈبل روٹی سے ہی بنایا جاتا ہے۔
لیکن اس بار ڈبل روٹی کا ایک منفرد ذائقے والا میٹھا پیش ہے۔

اجزا :
دودھ: ڈیڑھ لیٹر
بریڈ: ایک عدد (سفید ڈبل روٹی)
ڈرائی فروٹس (کاجو ،بادام، پیستہ، کشمش) باریک کاٹ لیں
سوجی: ایک چائے کا چمچہ
کارن فلور پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ
شکر : حسب ذائقہ
کنڈسنڈ ملک: 400 گرام
فرش کریم: تھوڑی سی
زعفران: چار پانچ پتیا‍ں
الائچی پاؤڈر: دو سے تین چٹکی
ونیلا ایسنس

ترکیب:
بریڈ کے کونے کاٹ لیجیے۔ پھر اپنی مرضی کی شکل کے ٹکڑے کاٹ لیں (تکونی شکل یا مربع شکل)
اب ایک برتن میں دودھ گرم کر لیجیے۔ جیسے ہی دودھ میں ابال آئے اس میں کٹے ہوئے بادام، پستہ، کشمش ڈال دیجیے (یاد رہے سارے نہیں ڈالنے ہیں سجاوٹ کے لیے کچھ بچا کے رکھنے ہیں)۔ بادام پستہ کے ساتھ دودھ کو ایک دو منٹ پکنے دیجیے پھر اس میں حسب ضرورت شکر ڈال کر ایک دو منٹ پکائیں۔
اس کے بعد ۔۔۔
کارن فلور اور سوجی کو دودھ میں یا پانی میں ملا کر گھول بنا لیجیے اور پکتے ہوئے دودھ میں ڈال دیجیے اور پانچ منٹ مزید پکائیں اس کے بعد اوپر سے زعفران کی پتیاں اور الائچی پاؤڈر ڈال کر چولہا بند کر دیجیے۔
اب اس دودھ کو ٹھنڈا ہونے دیجیے جب دودھ ٹھنڈا ہوجائے، یعنی روم ٹیمریچر پر آ جائے تو اس میں ڈیڑھ چمچہ ونیلا ایسنس ملا دیجیے۔
اب باری آتی ہے پلیٹینگ کی۔
کسی بڑے برتن میں بریڈ کے ٹکڑے رکھیں، پھر دودھ کا وہ آمیزہ جو آپ نے بنایا تھا، بریڈ پر ڈال دیں اور ساتھ ہی تین چار چمچ کنڈینسڈ ملک مع فریش کریم ڈال دیں اور سب سے اوپر کٹے ہوئے بادام پستہ۔ اسی طرح دو تہہ جما کر دو چار گھنٹے فریج میں رکھ دیں۔
پھر ٹھنڈا ٹھندا سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں