ٹماٹر کی چٹنی - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2019-01-23

ٹماٹر کی چٹنی

Tomato chatni
چند پاکستانی احباب کی فرمائش پر ٹماٹر کی چٹنی کی ریسیپی حاضر خدمت ہے۔

  1. ٹماٹر دھو کر ، اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹیں اور بیج نکال دیں۔
  2. اب پین میں تیل گرم کر کے اس میں حسب ذیل چیزیں ڈالیے:
  3. تھوڑا سا سفید زیرہ، رائی کے بیج (سرسوں کے بیج)، سوکھی لال مرچ دو سے تین عدد، میتھی دانے تین سے چار عدد، کالونجی دانے 4 سے 5 عدد، کڑی پتا تھوڑا سا، لہسن کے جوئے 2 سے 3 عدد
  4. یاد رہے زیرہ جلنے نہ پائے۔ رنگ تھوڑا سنہری ہونے پر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال دیجیے۔
  5. اب اس میں مرچ، نمک، ہلدی، ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیجیے۔
  6. پھر کچھ ضرورت محسوس ہو تو اس میں تھوڑا پانی ڈال کر، پین کو ڈھکن سے ڈھک دیں اور دس منٹ پکائیں۔
  7. جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور پانی پوری طرح خشک ہو جائے تو ہری مرچ اور ہرا دھنیہ ڈال کر ایک دو منٹ مزید بھون لیجیے۔

بس ٹماٹر کی چٹنی تیار ہے کسی خوبصورت برتن میں میں نکال کر سرو کیجیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں