مالٹے کے چھلکوں کی کینڈی - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2019-01-22

مالٹے کے چھلکوں کی کینڈی

orange candy
کئی دنوں بعد مصری مالٹے ہاتھ لگے تھے۔ بہن نے مصر سے بھجوائے تھے۔۔ سعودی عرب میں قیام کے دوران، اکثر اس موسم میں ہم بھی مصری مالٹے خریدا کرتے تھے۔
مصری مالٹے خوش رنگ ہونے کے ساتھ ساتھ رسیلے اور میٹھے ذائقے والے ہوتے ہیں۔
مالٹوں کے چھلکے جمع کر کے میں ان کے کینڈی یا چاکلیٹ بنایا کرتی تھی۔ ان کی خوشبو اور ذائقہ لاجواب ہوتا ہے۔
orange bark choclate candy
کئی سال بعد دوبارہ چاکلیٹ، کینڈی بنانے کا موقع ملا۔
لیجیے مالٹے کے چھلکے کی کینڈی بنانے کی ترکیب ملاحظہ کیجیے۔
  1. مالٹے کے چھلکوں کو لمبائی میں کاٹ لیں پھر انہیں دو تین دفعہ پانی میں ابال لیں تاکہ ان کی کڑواہٹ ختم ہو جائے۔
  2. پھر ان چھلکوں کو چھلنی میں ڈال کر پانی نکال دیں۔
  3. برتن میں چھلکوں کے ساتھ حسب ذائقہ شکر اور تھوڑا پانی ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دھیمی آنچ پر پکنے دیجیے۔ جب چاشنی گاڑھی ہو جائے تو چولہا بند کر کے مالٹے کے چھلکے کسی دوسرے برتن پر پھیلا دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
  4. اب ڈارک چاکلیٹ یا وائٹ چاکلیٹ جو آپ کو پسند ہو، پگھلا کر مالٹے کے چھلکے ان میں ڈبو کر کسی پلیٹ میں پھیلا دیں یا فریج میں ادھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں تاکہ چاکلیٹ چھلکوں سے اچھی طرح چمٹ جائے۔

اس کے بعد دیر کس بات کی، سرو کر دیجیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں