گھی دہی اور پالک - جلد کو پر کشش رکھنے کے کارآمد نسخے - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2019-03-15

گھی دہی اور پالک - جلد کو پر کشش رکھنے کے کارآمد نسخے

ghee-dahi-palak

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی عمر کیا ہے، ہر عمر میں اپنی جلد کو دلکش اور پر کشش رکھنے کی خواہش سب ہی کے دل میں ہوتی ہے۔ اب بھی زیادہ وقت نہیں گزرا ہے ، آپ آج ہی مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنی جلد کو نرم اور پر کشش بنا سکتی ہیں۔ آج کے اس مہنگائی کے دور میں زیادہ مہنگے بھی نہیں ہیں۔ بس تھوڑی سی محنت اور توجہ سے آپ بہتر نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔

گھی :
جی ہاں آپ نے درست پڑھا ہے۔ ہم گھی ہی کی بات کر رہے ہیں جو اگر چہ ہر خاتون کے خیال میں بلیک لیسٹ ہو چکا ہے ، کیونکہ اس میں بہت زیادہ چکنائی شامل ہوتی ہےجس سے جلد ہی جم جاتی ہے ، جس کی وجہ سے خواتین نے کھانوں میں گھی کو مسترد کر کے تیل کا استعمال شروع کر دیا ہے مگر یہ گھی آپ کی جلد کی رونق کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ دو چمچے گھی کا استعمال آپ کی جلد کی رعنائی اور دلکشی کے لئے کافی ہے۔ اس کے اندر شامل چکنائی آپ کی جلد کے اندر پہنچ کر اسے تازگی بخشتی ہے اور بہت جلد آپ کی رنگت اور دلکشی میں بہتری دکھائی دینے لگتی ہے۔ کوئی بھی موئسچرائزر یا پاؤڈر وہ کام نہیں کر سکتا جو آپ کی صحت کے لئے استعمال ہونے والی چیزیں کر سکتی ہیں۔

دہی :
دہی جسم کے دیگر اعضاء کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو جلد کو جوان اور تر و تازہ رکھتا ہے۔
اس میں شامل بیکٹریا آپ کے جسم میں موجود ان چیزوں کو ختم کرتے ہیں جو آپ کی صحت کے لئے مضر ہوتے ہیں اور آپ کی جلد کو ہر قسم کے نقصان سے بچاتے ہیں۔
دہی سے کیل مہاسے بھی ختم ہوتے ہیں اور رنگت صاف ہوتی ہے۔ جلد پر دہی کو باقاعدہ استعمال کرنے سے جلد چمک دار ہوجاتی ہے اور چھائیاں دور ہو جاتی ہیں۔
جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لیے چار بڑے چمچ دہی میں ایک چھوٹا چمچ کوکو پا ؤڈر اور ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کریں۔ اب اس ماسک کو بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں پھر ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

پالک :
پالک ایک بہت ہی فائدہ مند سبزی ہے۔ پالک کے ہرے پتے جلد کے لیئے انتہائی مفید ہیں۔ پالک میں موجود اجزا کیل مہاسوں سے نجات دلاتے ہیں جبکہ دوسری جانب سورج کی شعاعوں کا اثر بھی زائل کرتے ہیں۔ پالک کا استعمال جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جلد کی بیماریوں سے بھی نجات دلاتا ہے۔
اس میں شامل وٹامنس اے ، سی ، ای اور آئرن آپ کی جلد کو شفاف رکھنے میں بڑے معاون ثابت ہوتے ہیں
پالک آپ کی صحت کے لئے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ بشرطیکہ آپ کا ہاضمہ اچھا ہو اور اسے ہضم کر سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں