گرمیوں کی شروعات ہو چکی ہے۔ اور بچوں کے امتحانات کا موسم بھی۔ بچوں کو پڑھائی میں دھیان دینے کے لیے صرف ڈانٹنا کافی نہیں انہیں محبت و شفقت کے لوازم بھی درکار ہوتے ہیں۔
اب اس کا بہتر طریقہ کسی سویٹ ڈش کے ذریعے بھی اپنایا جا سکتا ہے۔
پیش ہے آم کی کھیر کی ریسیپی۔
- ایک لیٹر دودھ کو 10 سے پندرہ منٹ تک پکائیے۔
- آدھے کپ چاول کو آدھ گھنٹے کے لیے بھگو کر اس کا پیسٹ بنا لیجیے اور اسے دودھ میں شامل کر کے 5 سے 10 منٹ تک پکائیے۔
- پھر اس میں کھویا شامل کر کے مزید 5 منٹ پکائیے۔
- بعد ازاں حسب ذائقہ چینی ڈال کر مزید 5 منٹ پکائیے۔
- ایک کپ دودھ میں دو چمچے کسٹرڈ پاؤڈر ملا کر کھیر والے آمیزے میں شامل کریں اور اسے تھوڑی دیر تک ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیجیے۔
- آمیزہ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں ایک پیالہ آم کا پیسٹ شامل کر دیجیے۔
آخر میں آمیزہ کسی علیحدہ برتن میں نکالیں اور بادام، پستہ کاجو اور آم کے چھوٹے ٹکڑوں سے سجا کر 3 سے 4 گھٹے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں