دودھ پیڑا تو سبھی نے دیکھا اور خوب کھایا ہوگا۔ لیکن چاکلیٹ پیڑا کئی لوگوں کے لیے نئی مٹھائی ہے۔ آئیے اسے گھر پر ہی بناتے ہیں۔
اجزا :
- کھویا : 2 کپ
- چینی: 1/4 کپ
- شہد : 1/4 چائے کا چمچہ
- چاکلیٹ: 1/2 کپ
- پسی ہوئی چینی: 1/4 کپ
ترکیب:
- کھوئے کو ہلکی آنچ پر سنہرا ہونے تک بھون کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
- اب چینی میں 1/4 کپ پانی ملا کر ایک تار والی چاشنی بنا لیں
- پھر اس چاشنی میں شہد ملا دیں۔
- اب چاکلیٹ کو میکرو ویو اوون میں گرم کریں۔
- پھر چاشنی ، اور ملٹ (melt) کیا ہوا چاکلیٹ ٹھنڈا کئے ہوئے کھوئے میں اچھی طرح ملا کر گول پیڑے یا پھر ٹکیہ بنا لیں
- اور ان پیڑوں کو پسی ہوئی چینی میں رول کریں
- ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں