حیدرآباد ، جنوبی ہند کے خاص پکوانوں کی شناخت ہے۔ خاص طور پر یہاں کے سالن اپنی کھٹاس کے لیے بھی مشہور ہیں۔ چٹخارے دار "کھٹی دال" کا نام سن کر ہی بےشمار لوگوں کے منہ میں پانی آ جاتا ہے۔
تو آئیے آج حیدرآبادی کھٹی دال کی ریسیپی پیش کرتے ہیں۔
اجزاء
دال : تور ، مسور ، چنا (جو دال آپ استعمال کرنا چاہیں ،دھو کر ایک گھنٹے کے لیے بھگودیں): حسب ضرورت
لال مرچ : حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
ہلدی پاؤڈر : حسب ضرورت
ادرک لہسن پیسٹ :ایک بڑا چمچ
لہسن کے جوئے : 4 سے 5 عدد
ہری مرچ: حسب ضرورت
ٹماٹر : 4 سے 5 عدد چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر بیچ نکال دیں (بیچ کھانے سے گردے خراب ہوجاتے ہیں)
کریا پات:حسب ضرورت
املی حسب خواہش (دھو کر پانی میں بھگو لیں)
تیل :حسب ضرورت
زیرہ :حسب ضرورت
رائی : :حسب ضرورت
سوکھی لال مرچ: حسب ضرورت
ترکیب :
دال میں ٹماٹر ، لہسن ، لال مرچ ، ہلدی پاؤڈر ، ادرک لہسن پیسٹ ، ہری مرچ ڈال کر مٹی کی ہانڈی میں گلنے کے لیے چولھے پر چڑھا دیں (مٹی کا برتن نہ ہونے کی صورت میں کسی دیگر برتن کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے)۔
جب دال گل جائے تو اس میں نمک ڈال کر گھونٹ لیں۔
یاد رہے مکسر کا استعمال نہیں کرنا ہے ورنہ دال کا ذائقہ جاتا رہے گا۔
پھر حسب خواہش املی اور حسب ضرورت پانی اور کریا پات ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ املی کی کھٹاس ختم ہو جائے۔
اب دال کو زیرہ، رائی اور سوکھی لال مرچ سے بگھار دیں اور ہرے دھنیے سے سجائیں۔
2019-02-02
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
عندلیب
حیدرآباد ، انڈیا سے ۔۔۔ میرا مطالعہ ، میرے خیالات ۔۔۔
حیدرآباد ، انڈیا سے ۔۔۔ میرا مطالعہ ، میرے خیالات ۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں