چنے کے فوائد - AndleebIndia.blogspot.com from Hyderabad India | Health, Beauty, Food recipe, Urdu Literature

2020-08-10

چنے کے فوائد



دیہات کے غریب کسانوں میں چنا بہترین غذا کی حیثیت رکھتا ہے۔
جبکہ شہر میں چنے سے تیار کی ہوئی میٹھی، نمکین اور چٹ پٹی چیزیں بہت پسند کی جاتی ہیں۔

چنوں کو یا چنے کی دال کی کچھ مقدار کو رات کے وقت پانی میں بھگو کر رکھ دیجیے۔ اور صبح کو نہار پیٹ انہیں کھا لیں اور اوپر سے وہ پانی جس میں چنے بھگوئے گئے تھے، شہد ملا کر پی لیا جائے۔ اس سے جسم میں طاقت اور توانائی پیدا ہوتی ہے۔

اسی طرح ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ 2 گرام بھنے ہوئے چنوں کو پیس کر اس میں ایک انڈے کی ادھ کچی زردی کو ملا لیا جائے اور پھر اس میں دو گرام شہد شامل کر کے صبح نہار پیٹ کھا لیا جائے۔ اس سے بھی جمس میں بےاندازہ قوت پیدا ہوتی ہے۔

چنوں سے قوت حاصل کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ چنوں کو پانی میں بھگو کر ابال لیا جائے اور بعد میں نمک مرچ ملا کر چٹ پٹے فاسٹ فوڈ کی طرح کھایا جائے۔

ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ چنے آسانی سے ہضم نہیں ہوا کرتے اس لیے ایسے لوگوں کو چنوں سے پرہیز کرنا چاہیے جن کے معدے کمزور اور نازک ہوں۔ چنے کھانے سے گیسس بھی پیدا ہوتی ہیں۔

پیشاب کی رکاوٹ یا جلن کو دور کرنے کا ایک آسان نسخہ یہ ہے کہ چنے کی دال یا چنے کے چھلکوں کو رات پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح اس کا پانی نتھار کر پی لیں۔ اس سے کھل کر پیشاب آ جائے گا اور جلن بھی دور ہو جائے گی۔

بیسن، ہلدی اور سرسوں کے تیل سے ابٹن بنا کر منہ پر ملنے سے چہرہ خوش رنگ ہو جاتا ہے۔

اگر کسی کو لُو لگ گئی ہو اس کا علاج یہ ہے کہ چنے کے سوکھے ہوئے ساگ کو پانی میں بھگویا جائے، پھر اس پانی میں کوئی پرانا کپڑا تر کر کے لُو لگے ہوئے آدمی کے جسم پر پھیرا جائے۔ اس طریقے سے سن اسٹروک کا اثر دور ہو جاتا ہے۔
اقتباس بشکریہ: جڑی بوٹیوں کے کمالات اور جدید سائنسی تحقیقات
مصنف: حکیم محمد طارق محمود

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں